رد الفساد آپریشن جاری ،ملک بھر سے ۲۵ مشتبہ افراد گرفتار
شیعیت نیوز: ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا، گھر گھر تلاشی کے دوران 4 اشتہاریوں سمیت 25 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔
حافظ آباد میں کسوکی،جلالپور بھٹیاں اور ونیکے تارڑ کے علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا، جس میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں اشتہاری، منشیات فروش اور3 افغانی بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، آپریشن کے دوران 89 دیگر مشتبہ افراد کے کوائف کی بائیؤ میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔
بھکرمیں پولیس نے علاقہ کچہ اور منکیرہ میں سرچ آپریشن کیا اور 4 اشتہاریوں سمیت 13 افراد کو حراست میں لے لیا۔








