حیدر آباد : ایم بی بی ایس کی پراسرار طور پر لاپتہ طالبہ شام پہنچ گئی
شیعیت نیوز: شدت پسند نظریات رکھنے والی ایم بی بی ایس کی طالبہ خلافت کی سرزمین پر پہنچ گئی ، اس کی تصدیق اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کی ہے۔
میڈیا ذرئع کے مطابق حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی ایم بی بی ایس کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی، ایس ایس پی عرفان بلوچ کہتے ہیں طالبہ پچھلے ماہ بس سے لاہور گئی اسکے بعد کچھ اتا پتا نہیں، تاہم اس لاپتہ طالبہ نے سوشل میڈیا پر مبینہ پیغام دیا کہ وہ خلافت کی زمین پر پہنچ گئی ہے اور اسے مت ڈھونڈیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کی یہ طالبہ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سے متاثر تھی، اور انکے لیکچر یونیورسٹی میں باقاعدیگی سے سنتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایک مخصو ص طبقہ نوجوان پڑھے لکھے نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے انہیں نام نہاد داعشی خلافت کی سرزمین شام و عراق میں دہشتگردی کے لئے بھیج رہا ہے۔
دھیان رہے کہ سعودی عرب کے ایک مفتی نے فتویٰ دیا تھا کہ شام و عراق میں سرگرم داعشی دہشتگرد کی جنسی تسکین کے لئے خواتین ان سے جہاد النکاح کریں، اس فتویٰ کے بعد دنیا بھر سے ہزاروں تکفیری و شدت پسند نظریات رکھنے والی خواتین شام و عراق جہاد النکاح کے لئے جاچکی ہیں۔










