مشرق وسطی

دمشق میں برطانوی اسلحے سے بھرے دوٹرک پکڑے گئے

شامی سیکیورٹی فورسز نے برطانوی اسلحے بھرے دو ٹرکوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ملکی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں برطانوی اسلحے سے بھرے دو ٹرک قبضے میں لیے گئے ہیں۔

روسی روزنامہ الاتحاد نے برطانوی اسلحے سے بھرے ٹرکوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

شامی ذرائع کے مطابق ایک ٹرک برطانوی اسلحہ لے کر صوبہ ”درعا” جارہا تھا راستے میں سیکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا جبکہ ایک دوسرا ٹرک الکسوہ نامی علاقہ جاتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرکوں سے برطانوی ساخت کے میزائل، مشین گنیں، مارٹر گولے اور مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بعض ممالک، شام اور عراق میں موجود داعشی تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button