عراق

عراقی ’’ریمبو‘‘ نے داعشیوں کی نیندیں حرام کر دیں

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں سرگرم داعشیوںکی نیندیں ’’ریمبو‘‘نام سے مشہور عراقی کردی نشانے باز نے حرام کررکھی ہیں۔ محمد علی کریم نامی اس نشانے باز نے اب تک 260داعشیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے ۔ 1977ء میں پیدا ہونیوالے محمد علی کے سرکی قیمت بھی داعش نے لگا رکھی ہے۔ محمد علی کریم ایک ماہر نشانے باز ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’’جب میں ٹریگر دباتا ہوں تو گولی نکلتی ہے اور ایک کلومیٹر دور داعشی گر کر مرجاتا ہے۔
محمد علی کا کہنا ہے کہ نشانہ بازی انہوں نے بچپن میں خرگوش اور دیگر چھوٹے جانوروں کا شکار کرتے ہوئے سیکھی اور انہیں نشانے بازی میں مہارت انکے والد سے ورثہ میں ملی جو سابق عراقی نظام کیخلاف جنگ لڑ چکے ہیں۔ 2014ء میں جب داعش کردی علاقوں پر قابض ہوا تو اس وقت محمد علی ناروے میں موجود تھے اور اُسی سال وہ عراق واپس آئے تاکہ داعش کا مقابلہ کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button