عراق
عراقی رضاکار فورس میں 45 ہزار اہل سنت جنگجو موجود ہیں:فالح الفیاض
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی رضاکار فورس کے سربراہ اور عراقی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض نے کہا ہے کہ عراقی رضاکار فورس کی صفوں میں 45ہزار سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے جنگجو موجود ہیں۔ فیاض کا مزید کہنا تھا کہ عراقی رضاکار فورس کے جنگجوئوں کی کل تعداد ایک لاکھ 40ہزار ہے جوکہ عراق اور تمام عراقیوں کے دفاع کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ الفیاض کا کہنا تھا کہ موصل آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور اس آپریشن میں عراقی رضاکار فورس کا کلیدی کردار ہے۔