یمن

گزشتہ چار ماہ میں 150 سعودی فوجی یمنی اسنائپرز کا شکار

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور انصار اللہ کے مجاہدین نے سعودی ایجنٹوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ ان کے اسنائپرز نے اپنے آپریشنز کا سلسلہ بڑھاتے ہوئے سعودی عرب کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔گزشتہ ماہ یمنی فوج اور عوامی فورس کے اسنائپرز نے 31 آپریشنز انجام دیئے کہ جس میں قریب 36 سعودی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی نے بتایا کہ جنوری 2017 میں بھی انصار اللہ کے مجاہدوں نے 33 سعودی فوجیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اسی طرح نومبر اور دسمبر 2016 میں بھی بالترتیب 36 اور 57 سعودی فوجی یمنی اسنائپرز کا شکار ہوئے تھے۔یمنی ذرائع کے مطابق گذشتہ چار ماہ کے دوران یمنی اسنائپرز نے 152 سعودی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ ان اعداد و شمار کو یمنی فوج اور عوامی فورس کی کامیابی کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button