افغانستان کی اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی مذمت

07 مارچ, 2017 00:00

افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر نے نئی دہلی میں ایشیائی سیکورٹی کانفرنس میں کہا کہ ریاست کی جانب سے پشت پناہی والی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے مشترکہ کوشش ہونی چاہئے۔

محمد حنیف اتمر نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے تئیں عالمی برادری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا رویہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے لئے مددگار نہیں ہے۔

انہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اچھی اور بری دہشت گردی جیسے فرق کو ختم کیا جانا چاہئے کیونکہ اس فرق سے دہشت گردی کو فروغ دینے والی ان تنظیموں کو مدد ملے گی جو خود کو اس کا شکار بتا کر بچ نکلتی ہیں۔

9:08 صبح جون 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔