پاکستان

کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کا امیر دلدار چاچا واصل جہنم

شیعت نیوزکراچی: سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کراچی کے علاقے کورنگی میں ہلاک کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی کے مطابق لشکرجھنگوی کے سلیپرسیل کا امیردلدارعرف چاچا مانسہرہ کارہائشی تھا، اس نے 2001 میں کالعدم مذہبی جماعت میں شمولیت اختیارکی۔ بعد ازاں دلدار نے لشکرجھنگوی میں 2010 میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ دلدارعرف چاچا نےعمران بھٹی عرف موٹا سے بم بنانا سیکھا، عمران بھٹی عرف موٹا 2010 میں ماراگیا تھا۔ دلدار کے مارے جانے سے لشکر جھنگوی کا پرانا گروہ ختم ہوگیا۔ دلدارعرف چاچا گرفتار دہشت گرد اسحاق بوبی کا سسرتھا، اسحاق بوبی امجد صابری کے قتل اور سیکیورٹی اداروں پرحملوں میں ملوث ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کو شفاف بنانےکیلئےاقدامات کررہےہیں، دہشت گردوں سے ملنے والے دھماکا خیزمواد کو پہلی بار فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جارہا ہے۔ مواد کا دہشت گردی میں استعمال مواد سے موازنہ کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گرفتارملزمان سے تفتیش کیلئے جےآئی ٹی کی درخواست کر رہے ہیں، محکمہ داخلہ سے جے آئی ٹی کی درخواست میں پاک بحریہ کی شمولیت کی درخواست کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button