عراق

شام میں چھپے داعشی دہشتگردوں کونشانہ بناتے رہیں گے: عراقی وزیر خارجہ

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک )عراقی وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نےاعلان کیا ہے کہ عراقی فضائی فورسز شام میںچھپے داعشیوں کونشانہ بناتے رہیں گے، الجعفری کاکہنا تھاکہ جب تک شام میں چھپے داعشی عراق کےلیے خطرہ بنے رہیں گے تب تک عراقی طیارے انہیں نشانہ بنائیں گے۔
واضح رہےکہ چند روز قبل عراقی فضائی فورسز نےشامی حکومت کواعتماد میں لیتے ہوئے شامی سرحد کےاندر داعشیوں کونشانہ بنایا تھا جس میں بیسیوں داعشی مارےگئےتھے۔یہ کاروائی اپنی نوعیت کی پہلی کاروائی تھی جسے عراقی فورسز شامی حکومت کی رضامندی سےجاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button