عراق

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جائے، حیدر العبادی

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے  اعلان کیا ہے کہ ہم ان دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں جنھوں نے ہمارے شہریوں اور بچوں کا قتل عام کیا ہے اس لئے عراقی فضائیہ کو شام کے علاقوں حصیبہ اور البوکمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں- انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ہی بغداد کے حالیہ بم دھماکوں کے ذمہ دار عناصر روپوش ہیں۔

عراق کے وزیر اعظم کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ عراقی فوج، موصل کے مغربی علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حی الطیران اور حی المامون نامی علاقوں میں داخل ہو گئی ہے اور اس نے تل الزلط قصبے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ مسائل ومشکلات کے باوجود مغربی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button