لبنان

فلسطین کو آزاد کرنے کا خواب ایران پورا کرےگا, شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں چھٹی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کو آزاد کرنے کا خواب پورا کرےگا ایران فلسطینیوں کا سچا حامی اور مددگار ہے۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو سچائی کے ساتھ فلسطینیوں کی مدد کرنے چاہیے ۔ شیخ نعیم قاسم نے مسئلہ فلسطین کی حمایت پر ایران کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ایران نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ایران فلسطینیوں کا سچا حامی اور دوست ملک ہے جس نے اسرائیل کے خلاف مختلف جنگوں میں فلسطینیوں کی آشکارا حمایت کی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے کبھی بھی اسرائيلی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لایا اور حزب اللہ لبنان اسرائیل کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button