مشرق وسطی

حلب میں عوام کی پائمردی دہشت گردوں کی شکست کا باعث بنی۔ بشار اسد

صدر بشار اسد نے اپنے ملک کے مختلف صوبوں کے ائمہ جماعات، خطبا و ذاکرین اور مبلغین نیز جوانوں کے ایک گروہ سے گفتگو میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ حلب میں عوام کی استقامت و پائمردی، دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیابی میں اہم کردار کی حامل رہی ہے، کہا ہے کہ حلب کے علاقے کو بہت زیادہ مصائب اور مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اس لئے کہ حلب کو بہت بڑی سازش کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کے مستقبل کے بارے میں اٹھائے جانے والے ہر قدم میں شامی عوام کا ہی فیصلہ ہو گا اور شامی عوام ہی اپنے ملک کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

بشار اسد نے کہا کہ مذہبی و دینی طبقے کی جانب سے جس اہم مسئلے پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے وہ دین کی تبلیغ و ترویج کے لئے غلط باتوں کی تردید کے ساتھ صحیح اور نئی اصطلاحات وضع کرنا ہے تاکہ دین کو صحیح طرح سے پیش کیا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ شام کو جس جنگ میں شامل ہونا پڑا ہے وہ عقل و خرد کی جنگ ہےاور دینی ومذہبی طبقے کے لوگوں کو چاہئے کہ مذاکرات کا راستہ اختیار کر کے صحیح طریقے سے دین کی ترویج و تبلیغ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button