سعودی عرب

سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر یمنی فوج کا حملہ

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک یمن کے ایک فوجی ذریعے نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں بدھ کی رات اس ملک کے عسیر علاقے میں ابہا ایئرپورٹ کو جس میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے وہ ٹھیک اپنے ہدف پر جاکر لگا ہے۔

یمنی فوج نے سعودی عرب پر یہ حملہ، بدھ کے روز دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع ارحب میں ایک مجلس عزا پر سعودی عرب کے جارحانہ حملے کے جواب میں کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی خاموشی اور امریکہ اور مغربی عرب ملکوں کی حمایت سے یمن کو مارچ دو ہزار پندرہ سے اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات بھی بالکل تباہ ہو گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button