یمن

یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی طیاروں کی بمباری

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب، حدیدہ، تعز، الحجہ اور صعدہ میں رہائشی علاقوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔
سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب میں ایک بار پھر کلسٹر بم برسائے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یمنی ذرائع نے صوبہ صعدہ کے شہر کتاف اور صوبہ حجہ کے شہر میدی کو سات بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
صوبہ تعز کے شہر المخا پر بھی سعودی بمباری میں متعدد مکانات کے تباہ ہونے کی خبر ہے۔
سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تقریبا دو سال سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button