عراق

موصل کے شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق جون دو ہزار چودہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے عراق میں داخل ہونے کے بعد گزشتہ  روز سے شہر اربیل سے ٹیکسیوں کے ذریعے موصل کے شہریوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔

 

موصل کے عوام کی اپنے شہر واپسی کا عمل شروع ہونے کے ساتھ ہی صوبائی کونسل کے اراکین نے تین برس کے بعد پیر کے روز پہلی بار اپنا اجلاس تشکیل دیا۔

بتایا جاتا ہے ہے کہ موصل کے عوام کی وطن واپسی کے ساتھ ہی اس شہر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے موصل کی آزادی اور اپنی وطن واپسی کی خوشی منا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج نے موصل کے مشرقی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے اور اب مغربی موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button