یمن

سعودی اتحادی ہمارے نشانے پرہیں؛ یمنی فوج

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )یمنی فوج کے نائب ترجمان بریگیڈیئر عزیز راشد نے شام سعودی دار الحکومت ریاض کے نزدیک ایک آرمی بیس پر میزائل حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دن یمنی عوام کے لیے تاریخی دن ہے۔انہوں
نے کہا کہ اس وقت ریاض مکمل طور پر ہمارے نشانے پر ہے۔ طویل محاصرے اور یمن کی میزائل توانائی کو نابود کرنے پر مبنی سعودی اتحادیوں کے دعوے کے باوجود ہم نے میزائل کے میدان میں ماضی سے زیادہ ترقی حاصل کرلی ہے۔ یمنی فوج کی یہ کامیابی سعودی جارحیت کے لیے منہ توڑ جواب ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی میزائل سے سعودی عرب کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیل ہم پیر کے روز بیان کریں گے۔ جس میزائل سے ریاض کے المزاحمیہ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا وہ 800 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے اور برکان 1 سے زیادہ خطرناک ہے۔
بریگیڈیئر عزیز راشد نے بتایا یمنی فوج نے کافی مقدار میں نئے میزائلیں تیار کرلئے ہیں جو مستقبل میں سعودی اتحاد میں شریک ہونے والے ممالک کو آسانی سے نشانہ بناسکتے ہیں۔ ہم بہ بانگ دہل اعلان کرتے ہیں جو بھی ہمارے ملک پر حملہ کرےگا ہم اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button