پاکستان

کریک ڈوان کا خوف، کالعدم سپاہ صحابہ کی قیاد ت نے پالیسی تبدیل کرلی

شیعیت نیوز: دنیا بھر میں تبدیل ہوتے جیوپولیٹکل حالات کے پیش نظر پاکستان نے بھی اندورنی سطح پر کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں جماعت الدعوۃ سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں آچکی ہے، اسی تناظر میں کالعدم سپاہ صحابہ نے کریک ڈوان سے بچنے کے لئے سیاست میں آنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتہ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس کالعدم جماعت کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہماری تنظیم اپنے پلٹ فارم سے کسی بھی مخالف فرقہ کے خلاف نعرے لگانے کی اجازت نہیں دیگی، ہم مخالفین سے نظریاتی اختلافات رکھتے ہیںلیکن کس کو بھی مسلحہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگئی۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں شیعہ تکفیر کے نعروں کی بانی جماعت ہے، جبکہ اسی جماعت کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی ایک ویڈیو گذشتہ سال سوشل میڈیا پر بہت مقبول بھی ہوئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کا جینا دشوار کردیں گےیہاں تک کے کوئی اہلسنت ان سے ہاتھ نہیں ملائے گا۔

تاہم ملک کی تبدیل ہوتی صورتحال اور کالعدم تنظیموں کے خلاف ہونے والے بڑے کریک ڈاون کے خوف نے انہیں اپنا نظریہ یا پالیسی تبدیل کرنے پر مجبو ر کردیا ہے۔

پاکستان کے خفیہ ادارے کے ایک سینئر اہلکار جوکہ کراچی میں فرقہ وارانہ جماعتوں کی مانیٹرنگ کرتے ہیں ، نے پاکستان کے انگریزی روزنامے دی نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ فرقہ وارانہ سیاست پاکستان کا پرانہ رجحان ہے،انہوںنے کہا کہ ہمیں فرقہ وارانہ سیاست پر کوئی اعتراض نہیں ،لیکن فرقہ وارانہ فسادات اور تشد د پر ہمارے خدشات ہیں، انہوںنے مزید کہا کہ تحقیقاتی رپورٹس کےمطابق کالعدم لشکر جھنگوی دہشتگردوں کو اہلسنت و الجماعت سے ہی بھرتی کرتی ہے۔

خفیہ ادارے کے اس اہلکار کے بیان سے واضح ہے کہ کالعد م اہلسنت والجماعت ایک دہشتگرد اور تشدد پسند جماعت ہے، لہذا اس صورت حال میں اس تنظیم کا قومی سیاست میں وارد ہونا ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ثابت ہوگا۔

دوسری جانب دی نیوز اخبار کی اسی موضوع پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ کالعدم اہلسنت والجماعت آئندہ الیکشن میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ساتھ سیاسی اتحاد بنائے گی، JUFاور ASWJ کی یہ پریم کہانی جھنگ سےصوبائی اسمبلی کی نشت pp78سے جیتنے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ منصور نواز جھنگوی کے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے بعد مزید گہری ہوگئی ہے، اس کامیابی کے بعد کئی بار کالعدم اہلسنت و لجماعت کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات بھی کی ہے۔

اس کالعدم جماعت کے سرغنہ نے دعویٰ بھی کیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں مولانا فضل الرحمن کے تعاون سے کراچی سے ۴ سے ۵ صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرلیں گے، اس کے بدلے خیبر پختوخوا اور بلوچستان میں کالعدم تنظیم جمعیت علماء اسلام کا سپور ٹ کریگی۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل ملکی ذرائع ابلاغ میں ایک خبر آگ کی طرح گردش کررہی تھی جس میں خلاصہ کچھ یوں تھا کہ مسلحہ دہشتگرد تنظیمیں ملک کے اسٹریٹجک اثاثہ ہیں لہذا انکو ختم نہیں کیا جاسکتا البتہ قومی دھارے میںشامل کیا جاسکتاہے۔

images_3.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button