پاکستان

جاسوسی ومشتبہ سرگرمیاں ، اسلام آباد میں سفارتکاروں اورغیرملکیوں سے 40 کوٹھیاں خالی کرالی گئیں

شیعیت نیوز: وزارت داخلہ کے احکامات پر جاسوسی اوردیگر مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث سفارتکاروں اورغیرملکیوں سے اسلام آباد میں40کوٹھیاں خالی کرالی گئیں۔ وزارت داخلہ کی جاری حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر اسلام آباد میں گھروں کے مالکان، کرایہ داروں اور وہاں ملازمین کے سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کچھ سفارتکاروں اورغیرملکیوں نےاسلام آباد کے پوش سیکٹرز ایف 6 اور ایف 7 میں 418 کوٹھیاں لے رکھی ہیں اورانہوں نے سروے کرانے سے انکارکردیا تھا۔ وزارت خارجہ اوربعض سفارتی حلقوں کے ذریعے دبائو بھی ڈالا گیا تھا کہ رہائشی علاقوں میں رہنے والے غیرملکیوں کا سروے نہ کیا جائے لیکن وزیر داخلہ نےدبائو قبول کرنے سے انکار کردیا اورغیرملکیوں کو مجبور کیا گیا کہ وہ اپنے مکانات میں رہنے والوں کے کوائف پیش کریں۔ ان میں سے 40 مکانات میں رہنے والے غیرملکیوں نے جب کوائف پیش نہ کئے تو پہلے ان کی آمدورفت کو سیل کیاگیا اوربعد میں ا ن سے مکانات خالی کرا لئے گئے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جاسوسی اوردیگر مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ گزشتہ دور میں بلیک واٹر اوردیگر جاسوس تنظیموں سےوابستہ سیکڑوں سیکرٹ سروس ایجنٹوں نےاسلام آباد میں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔ جاسوس سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی افراد کو ملک بدر کردیاگیا ۔موجودہ حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے ویزا اجرا کے نئے سکیورٹی چیکس عائد کردئیے ہیں۔ انٹیلی جنس ایجنسیز کی سکریننگ کے بغیر غیرملکیوں کے پاکستان ویزا اجرا پرپابندی لگادی گئی ہے اورماضی میں غیر ملکیوں اور وی آئی پیز کیلئے ویزا کی کمزور پالیسی ختم کردی گئی ۔ اب کوئی شخص مناسب اور مکمل دستاو یزا ت کے بغیر پاکستان میں داخل نہیں ہوسکتا۔ 20 دسمبر 2015 کو آسٹریلین کرکٹ کوچ ڈین جانز اور 22 فروری 2016 کو بھارتی فلم سٹار شرمیلا ٹیگور کوبھی نامکمل دستاویزات پر پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی

متعلقہ مضامین

Back to top button