یمن

یمن میں دسیوں سعودی اتحادی فوجی واصل جہنم و زخمی

رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے نجران علاقے میں علیب پہاڑیوں کی پشت پر سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈوں کو مارٹر گولوں کانشانہ بنایا ہے جس میں کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں- یمنی فوج اور رضاکار فورس نے الخضراء اور السدیس گذرگاہوں کے قریب نورعین چھاؤنی میں سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈوں پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا ہے – درایں اثنا جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے میں الزقیلہ فوجی اڈے پر بھی یمنی فوجیوں نے میزائل برسائے ہیں- یمنی فوج اور رضاکار فورس نے بحراحمر میں زقر جزیرے میں متحدہ عرب امارات کے کیمپ پر بھی حملے کئے ہیں اس میزائلی حملے کے نتیجے میں اسّی سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں- ادھر بحراحمر میں سعودی جنگی کشتیوں پر یمنی فوج کے حملوں میں اس کی جنگی کشتیاں پوری طرح تباہ ہوگئیں – یمن کی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سعودی دشمن کی جنگی کشتیاں بین الاقوامی گذرگاہوں کو غیرفوجی مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں اور یہ بحراحمر میں بین الاقوامی جہازرانی کے لئے خطرہ شمار ہوتا ہے – یمن کی فوج اور رضاکار فورس ایسے عالم میں اپنے ملک کا دفاع کررہی ہے کہ سعودی جنگی طیارے یمن کے مختلف علاقوں پر مسلسل بمباری کررہے ہیں تاہم سعودی عرب ابھی تک اپنے کسی ایک مقصد میں کامیاب نہیں ہوا ہے بلکہ اسے کافی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button