وزیر اعلیٰ کراچی سینٹرل جیل میں شیعہ قیدیوں سے نارواء سلوک کا نوٹس لیں، ایس یو سی کا مطالبہ

31 جنوری, 2017 00:00

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں موجود شیعہ قیدیوں کے ساتھ نارواء سلوک انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت عمل ہے، جیل انتظامیہ کالعدم جماعت کے دہشتگردوں اور شیعہ قیدیوں میں تصادم کرانا چاہتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس بات کا نوٹس لیں۔ اپنے ایک بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ جیل میں موجود شیعہ قیدیوں کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اس سال محرم الحرام میں بھی چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے نکالنے جانے والے جلوس پر بھی کالعدم جماعتوں کے دہشتگرد قیدیوں کی جانب سے جیل میں جلوس پر پتھراؤں کیا گیا تھا، جس میں متعدد شیعہ قیدی شدید زخمی ہوئے تھے، جیلوں کی اگر یہ صورتحال ہے تو جیل سے باہر دہشتگرد کس طرح سے دہشتگردی کر رہے ہونگے، جو پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے۔

10:15 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top