پاکستان

ایم ڈبلیو ایم نے پاراچنار بم دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

شیعیت نیوز: مجلسِ وحدت مسلمین کرم ایجنسی کے رہنماؤں نے پاراچنار بم دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح دہشتگردی سے یہاں بھی متاثرین کو پانچ سے دس لاکھ روپے دیئے جائیں، پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء سید مسرت کاظمی، کرم ایجنسی کے سیکرٹری جنرل شبیر ساجدی، شفیق حسین طوری، مزمل حسین طوری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار میں بار بار بم دھماکے افسوس ناک ہیں، جس میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاراچنار بم دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انسانیت کے قتل عام میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لانا ضروری ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں دہشتگردی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو دس لاکھ سے بیس لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں جبکہ گزشتہ سال تک پانچ لاکھ کی ادائیگی کے باوجود پاراچنار کے حالیہ بم دھماکے کے شہداء کے ورثا کو تین تین لاکھ روپے دیئے گئے جوکہ ظلم اور ناانصافی ہے لہذا کم سے کم دس لاکھ روپے کی امداد شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغان سرحد کے اس پار اکٹھے ہو رہی ہیں، مگر کرم ایجنسی میں لوگوں کو اسلحہ جمع کرنے کا کہا جا رہا ہے اور عوام سے اپنا دفاع کا حق بهی چھیننا جا رہا ہے۔ حکومت داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محب وطن قبائل کو مزید مضبوط بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button