مقبوضہ فلسطین

صیہونی آباد کار نے فلسطینی بچی کو کچل کر شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں واقع جبل المبکر نامی علاقے میں درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نو سالہ فلسطینی بچی کو گاڑی سے کچل دیا۔
اس وحشیانہ کارروائی کو انجام دینے کے بعد یہ غاصب صیہونی موقع واردات سے فرار ہو گیا جبکہ صیہونی پولیس نے بھی اسے گرفتار کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا۔
فلسطین کی وزارت اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق سنہ دو ہزار سے اب تک ستّائیس ہزار فلسطینی بچّے غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اٹھائیس دسمبر سنہ دو ہزار کو انتفاضہ کے آغاز سے مارچ سنہ دو ہزار سولہ تک دو ہزار ستّر فلسطینی بچّے شہید اور تیرہ ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ع

متعلقہ مضامین

Back to top button