مشرق وسطی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ اقدام کی حمایت کردی

سعودی عربیہ کی حکومت کے بعد متحدہ عرب امارات نےبھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام اور یمن میں سیف زونز کے منصوبے اور اس کے نسل پرستانہ اقدامات کی حمایت کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران متحدہ عرب امارات کے بادشاہ نے شام اور یمن میں سیف زونز کی حمایت پر رضامندگی کا اظہارکیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ اقدامات کی حمایت کی یقنی دہانی کرائي ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سعودی عرب اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے نام نہاد مسلمان حکمراں، عالم اسلام پر اسلام کی بالادستی کے بجائے امریکی بالا دستی کے طرفدار اور حامی ہیں۔ادھر ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں سیف زونز کی تیاری اور انکا دفاع کرنے سے امریکہ عالمی تنازع کا شکار ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب درحقیقت خطے میں دہشت گردی کے بانی اور موجد ہیں اور وہ خطے میں دہشت گردی کو جاری رکھنے اور دہشت گردوں کے لئے سیف زونز قائم کرکے انھیں باقی رکھنا اور تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button