یمن

سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے یمن کے خلاف جنگ کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق البیضاء پر امریکی فضائی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یمن کی قومی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ، سرکاری دہشت گردی کا واضح نمونہ ہے اور امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے سرکاری دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یمن کی حکومت نے منصور ہادی کو یمن کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور یمن پر سعودی حملے جاری رہنے کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ امریکہ، یمن پر سعودی جارحیت سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یمن کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق البیضاء پر امریکی حملے میں ستّاون افراد مارے گئے ہیں جن میں تیرہ عام شہری شامل ہیں۔

اس سے قبل یمن کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبتور نے کہا تھا کہ سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے یمن کے خلاف جنگ کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اور زبردستی اقتدار میں لانے کے لئے امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ کو وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں جو بدستور ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button