بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف انقلابی نوجوانوں کے مظاہروں میں شدت

30 جنوری, 2017 00:00

بحرینی نوجوانوں کی چودہ فروری نامی انقلابی تحریک کی دعوت پر اتوار کو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے – بحرین کے علاقے العکر میں مظاہرین پر آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ کردیا جس کے بعد مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں – مظاہرین بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے – خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورس کے حملوں کے بعد بحرین کے انقلابی نوجوانوں نے گاڑیوں کے ٹائر جلاکر سڑکوں کو بند کردیا – ادھر بحرین کے ایک اورعلاقے النویدرات میں بھی لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں نعرے لگائے – النویدرات میں بھی سیکورٹی فورس نے مظاہرین پر حملے کئے – اس درمیان دارالحکومت منامہ کے باشندوں نے بھی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے دفاع کا اعلان کیا ہے – بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف ہرقسم کے اقدام سے باز رہے – بحرینی علما نے بھی ملک کے عوام سے کہا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کریں –

3:05 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔