دنیا

حکومت شیخ زکزکی کو فوری رہا کرے : یورپی یونین

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک ) نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں یورپی یونین کے دفتر نے شیخ ابراہیم زكزكی کو جیل میں بند رکھنے کے حکومت کے فیصلے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے نائجیریا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیڈرل عدالت کے حکم کے مطابق شیخ زكزكی کو جلد از جلد رہا کرے۔نائجیریا کی فیڈرل عدالت نے کچھ دنوں پہلے اس ملک کے مشہور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ زكزكی کو آزاد کرنے کا حکم دیا تھا لیکن نائجیریا کی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، انہیں آزاد کرنے سے انکار کر دیا۔
نائجیریا کے صدر محمد بہاری نے اتوار کو بیان دیا کہ عوامی مفاد اسی میں ہے کہ شیخ زكزكی کے بارے میں عدالت کے فیصلے کو نافذ نہ کیا جائے۔ایمینیسٹی انٹرنیشنل نے بھی پیر کو ایک بیان جاری کرکے شیخ زكزكی اور ان کی بیوی کو جلد آزاد کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔نائجیریا میں اس سینئر مذہبی رہنما کی آزادی کے لئے پرامن مظاہروں میں تیزی آ گئی ہے۔یاد رہے کہ نائجیریا کی فوج نے دسمبر 2015 میں سیکڑوں لوگوں کا قتل عام کرنے کے بعد شیخ زكزكی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button