پاکستان

شیعہ نسل کشی پرحکومت اور ریاستی ادارے بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں،علامہ شہنشاہ نقوی

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام کو فوراً بند کیا جائے، کیونکہ اس وقت پورے ملک میں تسلسل کے ساتھ بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے، خصوصاً ملت جعفریہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں، جس کی وجہ سے دہشت گرد جب اور جہاں چاہتے ہیں معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں  نے پاراچنار میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے حکمران دہشت گردوں کی سرپرستی کو ترک نہیں کرتے یہاں امن کا قیام ممکن نہیں۔ بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button