مشرق وسطی

آل خلیفہ کے مظالم کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے.

بحرین کے عوام نے دارالحکومت منامہ کے بلاد قدیم اور اعلی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کرکے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی- بحرینی مظاہرین نے شاہ بحرین ، حمد مردہ اباد کے نعرے بھی لگائے- بحرین پر مسلط آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے ابھی حال ہی میں تین بحرینی نوجوانوں کو دوہزارچودہ میں منامہ کے قریب واقع ایک دیہات میں بم دھماکا کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی تھی – بحرینی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی لہر شروع ہوگی ہے – بحرینی انقلابیوں نے اس مظاہرے میں اس ملک کے بزرگ پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم اور سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا- آیت اللہ عیسی قاسم انقلاب بحرین کے روحانی پیشوا ہیں – آیت اللہ عیسی قاسم اور ان کے حامیوں کو آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی جانب سے سخت دباؤ کا سامنا ہے – سترہ نیوزچینل نے العکر اور النویدرات کے علاقوں میں مظاہرین پر بحرینی پولیس کے حملوں کی خبر دی ہے – رپورٹ کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر حملہ کر کے تیرہ سے زیادہ شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے- بحرینی پولیس نے شہر سترہ کے ادیان علاقے میں لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا اور کم سے کم دس افراد کو گرفتار کر لیا – مراۃ البحرین نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ آل خلیفہ کے فوجیوں نے سفالہ ، مرکوبان اور الخارجیہ علاقوں میں لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چڑھا کر انھیں ڈھا دیا –

متعلقہ مضامین

Back to top button