کربلائے معلی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام شروع

25 جنوری, 2017 00:00

کربلائے معلی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے آیت اللہ عبدالمہدی کربلائی بھی موجود تھے –

اس ہوائی اڈے کی تعمیر پر پانچ سو ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوگی- ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام شروع کئے جانے کی تقریب میں متعدد عراقی حکام نے بھی شرکت کی – یہ ہوائی اڈہ کربلائے معلی شہر سے پینتیس کلو میٹر دور جنوب میں تعمیر کیا جارہا ہے-

قابل ذکر رہے کہ عاشورائے محرم اور اربعین حسینی کی مناسبت سے کربلائے معلی میں ہرسال دسیوں لاکھ زائرین عزاداری کے لئے پہنچتے ہیں – جبکہ عراق اور دنیا کے مختلف ملکوں سے پورے سال زائرین کربلائے معلی جاتے رہتے ہیں – کربلائے معلی میں ہوائی اڈے کی تعمیر سے وہاں جانے والے زائرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا –

7:53 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔