سعودی لڑاکا طیاروں کی یمن کے دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقوں پر ایک بار پھر بمباری

20 جنوری, 2017 00:00

سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے جمعے کو صنعا کے محلے السودا کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی جس میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں – اس درمیان سعو دی عرب کے جارح طیاروں نے صنعا کے علاقے نہم میں الضبوعہ علاقے پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے – سعودی طیاروں نے یمن کے صوبوں الحدیدہ اور تعز کے بھی مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں – ادھر صوبہ مارب کے شہر صرواح پر بھی سعودی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے – دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے بھی سعودی جارحیتوں کے جواب میں سعودی علاقوں نجران ، جیزان اور عسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں – یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے چھبیس مارچ دوہزار پند رہ سے جاری ہیں جن میں اب تک دسیوں ہزار بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس غریب عرب ملک کی بیشتر بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں –

12:45 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔