پاکستان

پنجاب یونیورسٹی میں سلمان حیدر کے حق میں ٹوئٹ کرنے والے طالب علم پر جمعیت کا تشدد

شیعیت نیوز: پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے ایک طالب علم کو لاپتہ بلاگر کے حق میں ٹوئیٹ کرنے پر کچھ طلباء نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ہاسٹل نمر 1 کے رہائشی طالب علم نے مبینہ طور پر ایک لاپتہ سماجی کارکن اور بلاگر سلمان حیدر کے حق میں ٹوئیٹ کی تھی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فیض احمد فیض کی ایک نظم شیئر کی تھی۔

پنجاب یونیورسٹی کے ایک عہدیدار نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طلباء کا ایک گروپ مذکورہ طالب علم کے کمرے میں پہنچا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جسے بعدازاں طبی امداد دے دی گئی۔

تاہم طالب علم نے ڈان سے بات کرنے سے معذرت کرلی۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق وائس چانسلر ظفر معین ناصر نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث طلباء کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button