دنیا

نائیجیریا میں مسجد پر خودکش حملے کے نتیجے میں4 افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا میں یونیورسٹی کی مسجد پر خودکش حملے کے نتیجے میں4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے میدوگوری یونیورسٹی کے کیمپس میں واقع مسجد میں نماز فجر کے وقت خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔
ایک مقامی رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور ایک نو عمر لڑکی تھی ۔تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ریاست بورنو میں پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے سے کچھ دیر قبل ایک 12سالہ خودکش حملہ آور لڑکی نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ جسے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اس کے فوراً بعد یونیورسٹی کی مسجد میں دھماکہ ہوگیا دھماکے میں 4افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button