عراق

داعش نے موصل یونیورسٹی کو نذر آتش کردیا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گرد تنظیم داعش نے موصل میں الموصل یونیورسٹی کو نذر آتش کردیا ہے اور یونیوسٹی میں موجود ڈینٹل کالج اور ’’لیٹریچر کالج‘‘کو دھماکے سے اڑادیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی افواج کی موصل میں کامیابی سے پیش قدمی کے بعدداعش نے موصل یونیورسٹی کو مکمل طور پر تباہ کر دیاہے۔ واضح رہے کہ عراقی فورس موصل میں داخل ہوچکی ہے اور داعشیوں کے خلاف کامیابی سے کارروائیاں کررہی ہےاورموصل شہرکے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں سے کلیئر کردیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button