پاکستان

جناح ویمن یونیورسٹی کے پروفیسر اور انسانی حقوق کے کارکن سلمان حیدر پراسرار طور پر لاپتہ

شیعیت نیوز: فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے پروفیسر اور انسانی حقوق کے کارکن سلمان حیدر اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سلمان حیدر کے بھائی ذیشان حیدر کے مطابق وہ گذشتہ رات بنی گالا کے علاقے میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود تھے۔

انھوں نے بتایا کہ سلمان حیدر نے اپنی اہلیہ کو اطلاع دی تھی کہ وہ رات 8 بجے تک گھر پہنچ جائیں گے، 10 بجے کے قریب اہلیہ نے انھیں فون کیا مگر انھوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

ذیشان حیدر کا مزید کہنا تھا کہ سلمان حیدر کے نمبر سے ان کی اہلیہ کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوا کہ کورال چوک سے ان کی گاڑی لے لی جائے۔

پولیس حکام کے مطابق سلمان حیدر کی گاڑی کورنگ ٹاؤن کے قریب سے ملی ہے، جبکہ تھانہ لوئی بھیر میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سلمان حیدر پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں اور 5 سال سے زائد عرصے سے فاطمہ جناح یونیورسٹی سے منسلک ہیں، وہ ادب، تھیٹر میں اداکاری، ڈرامہ نگاری اور صحافت بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button