مشرق وسطی

شام کے صوبہ لاذقیہ میں دہشت گردانہ کار بم دھماکہ، درجنوں عام شہری جاں بحق اور زخمی

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ لاذقیہ کے پولیس سربراہ یاسر الشریطی نے  اس دہشت گردانہ بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ لاذقیہ کے جبلہ شہر کے اسٹیڈیم کے باہر ایک کار بم دھماکے میں نو افراد جاں بحق اور پچیس دیگر زخمی ہو گئے-

اس درمیان الیوم السابع نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ شام کے شمالی شہر الباب میں ترک فوجیوں اور ان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے دوسو شامی شہریوں کو قتل کر دیا- اطلاعات ہیں کہ ترکی کے فوجی اور ان کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ حلب کے شمالی مضافاتی شہر الباب میں داخل ہو گئے ہیں-

چند روز قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی اعلان کیا تھا کہ شام میں ترکی کی فوج کو اتارنے کا مقصد بشار اسد کی حکومت کو گرانا ہے- قابل ذکر ہے کہ شام کی حکومت نے بارہا ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی فوج شام سے باہر نکال لے کیونکہ اس کا یہ اقدام شام کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button