کراچی: پولیس کی بیلنس پالیسی مزید دو شیعہ جوان اغوا
شیعیت نیوز: کراچی پولیس نے ناجائز بیلنس پالیسی کے تحت کے کراچی کے مختلف علاقہ سے مزید دو شیعہ جوانوں کو اغوا کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق رضویہ سوسائٹی سے وقار اور ایف سی ایئریا سے ذیشان نامی جوان کو اغوا کیا گیا ہے۔
اس سے قبل نارتھ کراچی سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما زین رضوی کو بھی سی ٹی ڈی نے انکے گھر سے اغوا کرلیا تھا۔
تاحال ان جوانوں کی گرفتاری کو پولیس اور سی ٹی ڈی نے ظاہر نہیں کیا ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگردوں نے کراچی میں اپنے لاپتہ دہشتگردوں کے لئے احتجاج کیا تھا جسکے بعد بلینس پالیسی کے تحت کراچی پولیس نے بلا جواز شیعہ جوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی پولیس اور سی ٹی ڈی کی اس غیر قانونی کاروائی کو شیعہ جماعتوں نے شدید مذمت کی ہےاور آئندہ لائحہ عمل کے لئے اہم اجلاس طلب کیا ہے۔