مشرق وسطی

شام کو کامیابیاں، ایران کی حمایت کے سبب حاصل ہوئی ہیں: بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام کی حکومت کو حال ہی میں حاصل ہونے والی کامیابیاں، ایران کی بے دریغ حمایت کی بدولت حاصل ہوئی ہیں۔

یہ بات صدر ‘بشار الاسد’ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ‘علاء الدین بروجردی’ کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی-

اس اجلاس کے دوران علاء الدین بروجردی نے شام کی حالیہ کامیابیوں سمیت حلب کی آزادی پر صدر بشار اسد کو مبارکباد پیش کی- انھوں نے کہا کہ ایران نے خرمشہر کی آزادی کے موقع پر بھی ایسی ہی صورتحال کا تجربہ کیا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے سنئیر اراکین پر مشتمل ایک وفد گزشتہ روز شام کے اہم دورے پر دمشق پہچنچا ہے- ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی اس وفد کی سربراہی کر رہے ہیں جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے پانچ اراکین بھی ان کے ہمراہ ہیں-

ایران کے پارلیمانی وفد کے اراکین اپنے اس دورے میں، شامی اسپیکر، وزیر اعظم اور وزیرخارجہ سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے- ایران اور روس باہمی تبادلۂ خیال کے ذریعے شام کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں –

ایران اور روس کے درمیان مسلسل مذاکرات اور تبادلۂ خیال کے باعث شام کی صورتحال میں تبدیل آئی ہے اور حال ہی میں شام کی فوج اور شام کے مسلح مخالفین کے درمیان جنگ بندی عمل میں آئی ہے – واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش اور فتح الشام ، اس جنگ بندی میں شامل نہیں ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button