ایران

عراق کی حکومت اور عوام دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیاب ہیں : ولایتی

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی اورعراق کے نائب صدر نوری مالکی نے تہران میں ملاقات کی- اس ملاقات میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹرولایتی نے کہا کہ دشمنوں کے جارحانہ اقدامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور کامیابی در حقیقت عراق کی حکومت اور عوام کو ہی حاصل ہوگی-

واضح رہے کہ کل بغداد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ دھماکوں کے نتیجے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے- ڈاکٹر ولایتی نے اسی طرح شہر حلب کی آزادی کے بارے میں کہا کہ حلب کی آزادی نہ صرف شامی عوام اور حکومت کی کامیابی ہے بلکہ عراق ، ایران اور مزاحمتی گروہوں کی کامیابی ہے اور عنقریب ہی شمالی عراق کا شہر موصل بھی داعش کے قبضے سے آزادا ہوجائے گا- عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے بھی کہا کہ مزاحمتی محاذ کو بہت سی مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اس کے باوجود اسے ہر محاذ پر کامیابی نصیب ہوئی ہے اور وہ تمام میدانوں میں فتح و کامرانی کی جانب گامزن ہے- نوری مالکی نے اسی طرح منگل کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی- عراق کے نائب صدر نوری مالکی اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے ساتھ بات چیت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button