عراق

دہشت گرد عناصر عراقی عوام میں اختلاف پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں

عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد جن کے پاؤں اب عراق سے اکھڑ چکے ہیں اب عراقی عوام کے اندر خوف و وحشت اور تفرقہ ڈالنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں-عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کوبیش نے پیر کو بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد عراقی عوام حکام اور مختلف گروہوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنا ہے بغداد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کے ساتھ ساتھ عراقی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں ایک تیل پائپ لائن کو بھی دہشت گردوں نے دھماکے سے اڑا دیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button