سعودی عرب

شاہ سلمان سعودی دولت کو اپنے لئے سمیٹنے والے راہنما

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کے عوام کی بدتر اقتصادی صورت حال اور ملک میں تیل کی قیمتوں میں بھاری کمی کے باوجود، سعودی فرمانروا بدستور اپنی دولت و ثروت میں اضافہ کرنے میں کوشاں ہیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے 80 سالہ فرمانروا کے پاس بڑی بڑی عمارت، محل، متعدد خیموں پر مبنی بڑے بڑے سرکس، ہیلی کاپٹر، ائيرپورٹ اور بہت زیادہ زمین جائیداد ہے۔ شاہ سلمان اپنی بے پناہ دولت اور ملکیت کا نظارہ کرنے اور زیر ساخت عمارتوں کا معائنہ کرنے کے لئے 100 اسکورٹ گاڑیوں کے کارواں سے جاتے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملک کی بدتر اقتصادی صورتحال کا سلمان کی زندگي پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔
یہ بوڑھا بادشاہ مہنگی عمارتوں کی تعمیر اور بے پناہ دولت جمع کرکے اپنی سلطنت کو مضبوط کرنے کے درپے ہیں۔ ان کے علاج و معالجے کے لئے ان کا ایک خصوصی اسپتال ہے اور وہ اپنے خصوصی ریسٹورنٹ میں ہی کھانا کھاتے ہیں۔ گوگل سٹیلائٹ سے لی گئی سعودی عرب کے بادشاہ کے محلوں اور ان کی دولت و ثروت کی تصاویر نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
شاہ سلمان سے جب یہ پوچھا گیا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے آپ نے کیا طریقہ کار اختیار کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اسی سے مشابہ صورتحال کا ہمیں تین عشرے پہلے سامنا ہوا تھا جس کے بعد حکومت اپنے اخراجات کم کرنے پر مجبور ہوئی، ہم اللہ کے لطف و کرم اور مضبوط اقتصاد سے مسائل کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button