مشرق وسطی

شام: داعش نے حلب کی پانی کی سپلائی لائن کاٹ دی

شام کے ذرائع ابلاغ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے شہر حلب کا پانی منقطع کر دیا ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے فرات سے شہر حلب کے لئے پانی کی سپلائی کا سلسلہ بند ہے اور حلب کی مقامی انتظامیہ ہلال احمر کے تعاون سے اس شہر کے لئے پانی کی سپلائی بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

شہر حلب کے لئے پانی کی سپلائی کو داعش دہشت گرد گروہ نے ایسی حالت میں منقطع کیا ہے کہ جب اس شہر سے دہشت گردوں کے انخلا سے قبل ہی حلب میں دہشت گردوں کے تخریبی اقدامات کے نتیجے میں عام شہریوں کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔

دہشت گردوں نے دمشق کے مغرب میں وادی بردی کے علاقے میں بھی پینے کے پانی کی سپلائی کو منقطع کر دیا ہے اور اس علاقے میں اس وقت دمشق سے ٹینکروں کے ذریعے پانی پہنچایا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button