پاکستان

جماعت اسلامی کا امت رسول مارچ کے نام پر پاکستان میں داعش کے لئے صف ماتم

شیعیت نیوز:پاکستان سمیت دنیا دہشتگردی کی جنگ لڑرہی ہے، ہر ملک مسلط کردہ دہشتگردی سے نبرد آزما ہے، کہیں دہشتگردوں کو شکست ہورہی ہے تو کہیں دہشتگرد اپنے مغموم مقاصد میں کامیاب ہورہے ہیں، شام جیسا ملک بھی دہشتگردی کا شکار رہا پانچ سال کی مزاحمت کے بعد بالا آخر شام کی عوامی طاقت ،شامی آرمی اور اتحادیوں نے مل کر تکفیری دہشتگردوں کو بری طرح شکست سے دوچار کردیا ویسے ہی جیسے پاکستانی آرمی نے سوات سے طالبان دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

دہشتگردوں کی شکست نے جہاں شام کی مظلوم عوام کو خوشی دلاوائی وہیں پر دہشتگردوں کا عالمی نیٹ ورک داعش، القائدہ(جبۃ النصرہ) ،اخوان المسلمین اور جماعت اسلامی کی صفوں میں ماتم کا فرش بچھ گیا ہے، اور انہوںنے عالمی سطح پر امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر حلب گرگیا حلب گرگیا کا شور مچانا شور کردیا ہے، تاکہ شام میں عوام کی فتح کو دنیا بھر میں بدنام کیا جاسکے۔

دنیا بھر میں دہشتگردوں کے اس نیٹ ورک کا پاکستان چیپڑ جماعت اسلامی ہے،ذیل میں لشکر جھنگوی،کالعدم سپاہ صحابہ و دیگر جماعتیں آتی ہیں، تاہم اسلام اور نام نہاد معتدل ہونے کا لبادہ اُوڑھے جماعت اسلامی اس عالمی دہشتگردی کے اسرائیل، القائدہ بلاک کاباقاعدہ حصہ ہے۔

حلب کی آزادی کے بعد مسلسل پاکستانی مسلمانوں میں بے بنیاد خبروں کے سہار ے میڈیا پروپگنڈا جماعت اسلامی کی آفیشل سوشل میڈیا اور میڈیا ٹیم کی جانب سے کیا جارہاہے، جبکہ یکم جنوری امت رسول(ص) کا نام استعمال کرکے داعش و القائدہ (جبۃ النصرہ) جیسی عالمی دہشتگرد تنظیموں کی شام میں شکست کا غم منانے کے لئے ریلی بھی نکالی جائے گی ۔

سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کی شکست کے اثرات دیگر اسلامی ممالک پر مرتب ہونگے، خصوصاً پاکستان اور افغانستان جہاں سے ہزاروں دہشتگرد شام میں القائدہ اور داعش کے ساتھ لڑرہے ہیں جنکے انخلاء کاسلسلہ جاری ہے اور ایسے میں جماعت اسلامی جیسی عالمی خلافت کا خواب رکھنے والی تنظیمں اور دیگر تکفیری دہشتگرد جماعتوں کی پاکستان میں پہلے سے موجودگی مزید خطرناک ثابت ہوگی، لہذا ان ممالک خصوصاً پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو اس حوالےسے چاک و چوبند ہونا ہوگا، ماہرین کا کہنا ہے کہ داعش اور القائدہ کے حق میں ریلیاں پاکستان میں ان دہشتگردوں کے لئے راہ ہموار کرنے کے معترادف ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شام میں داعش اور القائدہ کی شکست نے ترکی کی اخوان المسلمین کا خلافت کا خواب چکنا چور کردیا ہے، جماعت اسلامی جو اخوان المسلمین کا حصہ ہے اسی غم میں غم ذدہ ہے اور اب پاکستان میں اس جنگ کو بھڑکانہ چاہتی ہے۔

 

15740910_1311483805564582_6227413638715955066_n.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button