پاکستان

مولانا فضل الرحمان ساتھی دہشت گردوں کی فوج کے ہاتھوں ہلاکت پر افسردہ ہیں ، پیر معصوم نقوی

شیعیت نیوز: جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی  نے مولانا فضل الرحمان کے نیشنل ایکشن پلان کے بعد فوجی عدالتوں کے خلاف بیان کو میاں نواز شریف کی ترجمانی قراردیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، وہ قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گی۔ آستانہ عالیہ حسینی سرکار ملتان روڈ پر مریدوں سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ موجودہ حکمران اور مولانا فضل الرحمان اپنے ساتھی دہشت گردوں کی فوج کے ہاتھوں ہلاکت پر بہت افسردہ اور پریشان ہیں ، اس لئے وزیر اعظم کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے فضا ہموار کررہے ہیں، تاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن سے بچ سکیں۔ا نہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کی پھانسی کے پروانوں پر دستخط کرکے باور کروایا ہے کہ فوج اور عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، دہشت گردوں نے مساجد، امام بارگاہوں، خانقاہوں اورگرجا گھروں پر حملے کرکے عوام کو قتل کیا،خارجی دہشت گردوں کی فوجی عدالتوں کے ہاتھوں خاتمے پر مولانا فضل الرحمان کے بین قوم کو سنائی دے رہے ہیں، محبت وطن قوتوں اور فوجی اداروں کو بھی سمجھ لینے چاہیں اور انہیں دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر مقدمہ درج کرکے قرارواقعی سزا دینی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button