حکومت پاکستان نے دہشتگرد مسرور نواز کو نیشنل پیس ایوارڈ سے نواز دیا
شیعیت نیوز: کوئٹہ کمیشن رپورٹ سامنے آنے کے بعد ابھی پاکستانی قوم چوہدری نثار کے دہشتگردوں کے ساتھ مراسم پر نالاں تھی کے حکومت پاکستان نے قوم کو ایک اور تحفہ ایک دہشتگرد کو نیشنل پیس ایوارڈ نواز کر دیا ہے۔
مسلم لیگ کے اس عمل سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت پوری کی پوری دہشتگردوں کی سہولت کار ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے زیر سرپرستی منعقد ہونے والی نیشنل پیس کانفرس میں کالعدم لشکر جھنگوی کے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مسرور جھنگوی کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے نیشنل پیس ایوارڈ سے نوازکر دہشتگرد کو امن کا علمبرادر بنانےکی کوشیش کی۔
جس حکومت کی سرپرستی میں دہشتگردوں کے ایسا رویہ دیکھنے کو ملتا ہے اُس حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ محض مذاق اور کچھ نہیں۔
عوام نے سوشل میڈیا پر اس عمل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فطرت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ایک دہشتگرد دہشتگرد ہوتا ہے چاہئے اُسےسفیر امن کا لقب دیدیا جائے یا امن کا ایوارڈ۔