عراق

موصل میں داعشی دہشت گردوں کے متعدد حملے ناکام

عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ایک کمانڈر جواد طلیباوی بتایا ہے کہ پچھلے چندر روز کے دوران مغربی سیکٹر سے داعش کے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کی بھرپور موجودگی کے باعث دہشت گرد ان علاقوں کو واپس لینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس، حکومت عراق کی اجازت سے قانونی طور پر داعش کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں حصہ لے رہی اور اب تک متعدد علاقوں کو آزاد بھی کراچکی ہے۔ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے سترہ اکتوبر کو صوبہ نینوا میں داعش کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا جس میں عراقی فوج، عوامی رضاکارفورس اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کے ساٹھ ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button