لبنان

شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر پر بحرینی سیکورٹی فورسز کا حملہ قابل مذمت ہے:لبنانی عالم دین

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز لبنانی عالم دین شیخ عفیف نابوسی نے بحرین کے الدراز شہر میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنے پر بحرینی حکام کے حملے کی شدیدمذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بحرینی سیکورٹی حکام کی جانب سے شیخ عیسیٰ قاسم کو گرفتار کرنے کا ایک منصوبہ تھا جسے غیور بحرینی عوام نے ناکام بنا دیا ۔
اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق لبنانی شہر سیدامیں سیدہ الزہرا کمپلیکس میں ہونے والا اپنے خطبہ میں، شیخ عفیف نابوسی نے بحرینی سیکورٹی فورسز کی جانب سے شیخ عیسیٰ قاسم کی گرفتاری کے لئے بنائے جانے والے منصوبہ کو مظاہرین کی جانب سے ناکام بنانے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے بحرینی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کو پہنچنے والے کسی بھی قسم کے نقصان کی وہ ذمہ دار ہو گی ۔شیخ عفیف نابوسی نے بحرینی حکومت کے مظالم کے خلاف بحرینی عوام کو متحد اور کسی بھی قسم کی قربانی کے لئے تیار رہنے پر زور دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button