یمن

یمن پر سعودی عرب کا کلسٹر بموں سے حملہ

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر اپنے ہوائی حملوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملک کے شمال مغربی صوبے حجہ کے علاقے حرض پر کلسٹر بم برسائے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب، یمن کے خلاف کلسٹر بموں اور غیر قانونی ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے- اس سے قبل چھے دسمبر کو بھی سعودی عرب نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا تھا- اس درمیان یمن کے انسانی حقو ق کے وزیر نے بھی اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی کے ذریعے یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرائے- انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور دیگر اداروں سے بھی کہا ہے کہ وہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے اپنی ٹیمیں روانہ کریں- دوسری جانب سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے بھی صوبہ صعدہ کے نہم علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم سے کم پندرہ غاصب فوجیوں کو ہلاک کر دیا – یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب اس سے ایک روز قبل یمنی فوج نے اسی علاقے میں سعودی عرب کے دسیوں اتحادی فوجیوں کو جن میں ان کے کئی کمانڈر بھی شامل تھے، ہلاک کر دیا تھا- یمن کے اسنائپروں نے بھی سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران میں ایک سعودی فوجی کو ہلاک کر دیا۔ یمنی فوج نے جیزان میں بھی سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button