دنیا

جنگ سے متاثرہ بچوں کا خیال رکھا جائے: پاپ فرانسس کی اپیل

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی کتھولک رہنما پاپ فرانسس نے اپنے پیروکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے سال کے جشن کے موقع پر جنگ سے متاثرہ اور غریب بچوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرسمس کو مادیت پرستوں نے ہائی جیک رکھا ہے اور غربت کے ماروں ، جنگ متاثرین اور پناہ گزینوں کی صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔
پاپ فرانسس نے کرسمس کی رنگارنگ تقریبات کے انعقاد پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو اس بات پر توجہ دینا چاہیے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے ہمیں فروتنی اور سادگی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کا جشن مناتے وقت ہمیں ان بچوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے جو جنگ اور غربت کی وجہ سے چین کی نیند بھی نہیں سوپاتے۔
پاپ فرانسس نے مزید کہا کہ ان بچوں کے بارے میں سوچیں جو ماں پاب کی شفقت سے محروم ہیں اور کسی کو ان کی بھوک مٹانے کی فکر نہیں بلکہ کھلونوں کے بجائے ان کے ہاتھوں میں ہتھیار تھمائے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button