حلب میں شامی فوج کے ہاتھوں سپاہ صحابہ کا دہشتگرد عمر پنجابی ہلاک
شیعیت نیوز: ٹیلی گرام پر لشکر جھنگوی اور دیگر دہشتگردوں کی خبروں کو نشر کرنے والے ادارے اردو نیوز سے خبر ملی ہے کہ شام شامی فوجیوں کے ہاتھوں پاکستان دہشتگرد عمر پنجابی ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلب میں جاری گمسان جنگ میں عمر پنجابی یہ دہشتگرد واصل جہنم ہوگیا ہے، عمر پنجابی پاکستانی تکفیری دہشتگردوں کا کمانڈر تھا، جبکہ شام جانے سے قبل وہ سپاہ صحابہ کاکارکن تھا جو بعد میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر بن گیا،ذرائع کے مطابق پاکستان کے مدارس اور کالعدم عسکری جماعتوں کے نوجوانوں کو شام لے کرجانے کا کام بھی عمر پنجابی کےسپرد تھا، اطلاعات کے مطابق عمر پنجابی نامی یہ دہشتگرد پاکستان میں لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ سے مسلسل رابطہ میں تھا۔
حلب کی آزادی کے بعد ٹیلی گرام پر چلنے والا یہ چینل بھی بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں اس وقت تقریباً پانچ ہزار سے زائد دہشتگرد سرگرم ہیں جنکا تعلق پاکستانی مدارس، لشکر جھنگوی، کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک طالبا ن ہے۔
دفاعی تجزیہ نگاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام میں حلب کی آزادی کے بعد جہاں دہشتگرد وں کا انخلاء کیا جارہا ہے وہیں پر پاکستانی دہشتگرد وں کی بھی وطن واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے اگر وہ وطن واپس آکر سابقہ کالعدم جماعتوں میں متحریک ہوجاتے ہیں تو یہ ملکی سالمیت کے لئے بڑا خطر ہ ہوگا اور داعش کی پاکستان میں مضبوطی کا سبب بھی بن سکتا ہے لہذا سیکورٹی ادارے فور ی اس طرف متوجہ ہوں ۔