پاکستان

حافظ سعید دہشتگرد نہیں، ثبوت ہے تو سامنے لاو، رانا ثناء اللہ

شیعیت نیوز: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کون سی جماعت دہشت گرد اورکالعدم ہے کون سی نہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے‘ جو دہشت گرد ہوتا ہے اُس سے تفتیش کی جاتی ہے،اگر کسی کےخلاف کوئی ثبوت ہیں تو فراہم کئے جائیں‘اپنے لوگوں پر الزامات لگاناصحیح نہیں۔اتوارکو فیصل آباد میں ماڈل قبرستان کا سنگ بنیادرکھنے کےبعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ا گر کوئی بیرون یا اندورون ملک دہشت گردی میں ملوث ہے تو اسکے خلاف ثبوت فراہم کئے جائیں ،حکومت کارروائی کرے گی۔

دہشتگرد احمد لدھیانوی سے رانا ثناء اللہ اور چوہدری نثار سیاسی مدد مانگتے رہے ہیں، جماعت اسلامی کا ردعمل

انہوں نے مزیدکہا کہ پیپلزپارٹی کےدور میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید چھ مہینے جیل میں رہے،وفاقی حکومت سے ثبوت مانگتے رہے ،لیکن ثبوت فراہم نہیں کئے گئے جس پر عدالت نے حافظ سعید کو رہا کردیا۔رانا ثناء کا کہنا تھا کہ اپنےہی ملک میں اپنےلوگوں پر غیرضروری الزامات لگانا صحیح بات نہیں ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button